ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / مرڈیشور کے آراین ایس پالی ٹکنک کالج کے 6طلبا سرامک کمپنیوں کے لئے منتخب

مرڈیشور کے آراین ایس پالی ٹکنک کالج کے 6طلبا سرامک کمپنیوں کے لئے منتخب

Wed, 11 Sep 2019 20:25:46    S.O. News Service

بھٹکل:11؍ستمبر(ایس اؤ نیوز) مرڈیشور آر این ایس کے پالی ٹکنک کالج میں منعقدہ سرامک کمپنیو ں کے کیمپس انٹرویو ز میں آر این ایس پالی ٹکنک کالج کے 6طلبا منتخب ہونے کی جانکاری دی گئی ہے۔

آندھراپردیش کے تروپتی کے قریب والی کجاریا سرامک کمپنی کے  لئے  مہیش لکشمن نائک بائیلور، گوتم دیوراج وینگولیکر شرالی ، پون کرشنا نائک ہوناور منتخب ہوئے ہیں تو کرن رمیش نائک شرالی، رام چندر ٹی گونڈ ، سمپت سنجیو کھاروی کریکال  پانڈیچری کاریکل مرڈیشور سرامک لمیٹیڈ کمپنی کے لئے منتخب ہوئے ہیں۔ کمپنیوں میں ملازمت کے لئے منتخب ہوئے تمام طلبا کو کالج پرنسپال سنتوش، روزگار افسر اور نائب پرنسپال کے مری سوامی  سمیت اساتذہ وغیرہ نے مبارکبادی پیش کی ہے۔


Share: